Tuesday, 25 February 2014

حکومت مذاکرات کیلئے ایک قدم بڑھائے گی تو ہم دو قدم بڑھائیں‌ گے، ملا فضل اللہ

Rahat  /  at  11:05  /  No comments

Mullah Fazlullah
Mullah Fazlullah
بنوں (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ کا کہنا ہے کہ پہلے بھی مذاکرات پر راضی تھے، اب بھی تیار ہیں۔ حکومت کو امن کیلئے پہل کرنا ہو گی، طالبان نے چودھری نثار علی خان کی کرکٹ میچ کھیلنے کی پیشکش بھی مسترد کر دی۔
کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ حکومت امن کی جانب ایک قدم بڑھائے گی تو طالبان دو قدم بڑھائیں گے۔
ہمیں معلوم ہے کہ طالبان کو کون قتل کر رہا ہے لیکن قوم کی خاطر خاموش ہیں۔دوسری جانب چودھری نثار علی خان کی پیش کش کے جواب میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کرکٹ کو پسند نہیں کرتے، سیکولر طاقتیں کرکٹ کی مدد سے نوجوان نسل کو جہاد اور اسلامی تعلیمات سے دور کرنا چاہتی ہیں۔

Share
Posted in: , Posted on: Tuesday, 25 February 2014

0 comments:

Recent Comments

Copyright © 2013 geo urdu. WP Theme-junkie converted by Bloggertheme9
Blogger templates. Proudly Powered by Blogger.